جون ایلیا کی یاد

mathboy
By mathboy

جون کی آمد کی خبر بارہ بنکی سے لکھنؤ تک جنگل کی آگ کی طرح لپکی

( اردو غزل اور نظم کے بڑے اور اہم شاعر جون ایلیا کی ساتویں برسی کے موقع پر بھارت کے معروف شاعر آزر بارہ بنکوی کی غیر مطبوعہ تحریر کی تلخیص پیشِ خدمت ہے۔ یہ تحریر جون ایلیا کے پہلے شعری مجموعے ’شاید‘ کے بعد شائع ہونے والے چار مجموعوں ’یعنی‘، ’گمان‘، ’لیکن‘ اور ’گویا‘ کے ناشر خالد انصاری کے توسط سے بی بی سی تک پہنچی۔)

امروہہ ایک ایسی سرزمین ہے جہاں خوبصورتی نسبتاً کم اور خوب سیرتی زیادہ پائی جاتی ہے۔ جب مجھے اطلاع ملی کہ جون ایلیا بارہ بنکی آئے ہیں تو میرا ذہن فوری طور پر سوالیہ نشان بن گیا۔ جون ایلیا۔۔بارہ بنکی۔۔کراچی؟ یہ کیسے ہوسکتا ہے ؟؟ پھر بتایا گیا کہ معروف کہانی کار رام لعل بھی آئے ہوئے ہیں۔خمار بارہ بنکوی ان کے ساتھ ہیں اور مجھے لے کر سب جون ایلیا سے ملنے ان کے عزیزِ خاص شفاعت نقوی کے ہاں جارہے ہیں۔ جب ہم سب نقوی صاحب کے ہاں پہنچے تو ہربندر سنگھ وقت وہاں پہلے سے موجود تھے۔

تعارف کے دوران ایک میانے قد کا دبلا پتلا، گندمی، بندہ نواز گیسو دراز انداز کے کشادہ پیشانی پر بکھرے بڑے بڑے بالوں والا غیرمعمولی ذہین آنکھیں اور تھکن زدہ سے چہرے پر شگفتگی سجائے جون ایلیا مجھ سے بغلگیر ہوگیا۔گفتگو کے دوران جون اور چائے بناتے ہوئے سفید سر والے رام لعل کی چھیڑ خوانی مستقل جاری رہی۔

’یار رام لعل، چہرہ تو تیرا معشوق کی طرح حسین ہے مگر بال بالکل تیرے باپ جیسے ہیں‘۔

رام لعل نے مجلس کے قہقہوں میں شریک ہوتے ہوئے جون کی جانب پیالی بڑھاتے ہوئے کہا لو پیو۔

میں کیوں ؟ پہلے خمار بھائی کو دو۔

نہیں تم پہلے پیو کیونکہ تم پاکستانی مہمان ہو۔

مگر رام لعل پاکستانی تو تم بھی ہو۔تمہارا صرف جسم ہی ہندوستانی ہے۔ روح تو پاکستانی ہی ہے۔

جون کے اس جملے پر رام لعل خاموش ہوگئے۔ جیسے بھولا وطن یاد آجائے۔

لکھنؤ بارہ بنکی سے سترہ میل کے فاصلے پر ہے لہذا جون کی آمد کی خبر بارہ بنکی سے لکھنؤ تک جنگل کی آگ کی طرح لپکی۔ شمس الرحمان فاروقی جون سے ملنے لکھنؤ سے بارہ بنکی آئے۔گفتگو مختلف موڑ مرتی ہوئی اقبال کی شاعرانہ عظمت تک جاپہنچی۔

جون نے اقبال کی شاعرانہ عظمت کے مداح شمس الرحمان فاروقی سے کہا وہ شاعر عظیم کیسے ہوسکتا ہے جس نے متضاد کرداروں کی مدح سرائی کی ہو۔

جیسے ؟؟ شمس الرحمان فاروقی نے استفسار کیا۔

جون نے اپنے بالوں کی لٹ پیچھے کرتے ہوئے کہا مثلاً ڈاکٹر اقبال کا ہیرو بیک وقت اورنگ زیب بھی ہے اور سرمد بھی۔ ایک ہی شاعر بیک وقت قاتل اور مقتول دونوں کو بلند کردار کہہ رہا ہے۔۔ مسولینی میں عظیم انسان کی کون سی خوبیاں تھیں؟ وہ ڈاکٹر اقبال کا ہیرو کیسے ہوگیا ؟ برٹش امپائر کے شہنشاہ کے سامنے اقبال نے سرِ تسلیم کیسے خم کردیا؟ کیا عظیم شاعر کا یہی کردار ہوتا ہے کہ وہ ہر طبقے کے لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش کرے؟ اور شاہین ایک ایسا خونخوار طائر ہے جس میں رحم کا جذبہ ہرگز نہیں ہوتا۔ کیا اقبال نے شاہین کو علامت بنا کر انسان کو خونخوار بننے کی تعلیم نہیں دی ؟؟

اس گرما گرمی کے سبب محفل پر کچھ دیر کے لیے خاموشی طاری ہوگئی اور پھر ہربندر سنگھ وقت نے ماحول کو ہلکا کرنے کے لیے گفتگو فراق گور کھپوری کی شاعرانہ عظمت کی طرف موڑ دی۔

تین روز بعد بارہ بنکی میں جون کے اعزاز میں خمار صاحب کی صدارت میں مشاعرہ بپا ہوا۔ جب شمعِ محفل گھوم پھر کر جون کے سامنے پہنچی تو مشاعرہ تڑپ گیا۔

ہم تو جیسے یہاں کے تھے ہی نہیں

دھوپ تھے، سائباں کے تھے ہی نہیں

اس گلی نے یہ سن کے صبر کیا

جانے والے یہاں کے تھے ہی نہیں

اس مشاعرے کے بعد جون امروہہ ، دہلی اور ممبئی چلے گئے اور قریباً ڈھائی ماہ بعد واپس بارہ بنکی آئے۔ امروہہ پہنچ کر جی میں کیا آئی کہ سرِ بازار زمین پر لیٹ گئے۔ اٹھنے پر رئیس نجمی نے کپڑوں کی گرد جھاڑنی چاہی تو جون نے بڑے کرب سے کہا رئیس نہ جھاڑو یہ میرے وطن کی خاک ہے۔گھر کی ادبی نشست میں انہوں نے کئی قطعات اور غزلیں سنائیں لیکن ان اشعار پر گلا رندھ گیا۔

مل کر تپاک سے نہ ہمیں کیجیے اداس

خاطر نہ کیجئے، کبھی ہم بھی یہاں کے تھے

کیا پوچھتے ہو نام و نشانِ مسافراں

ہندوستاں میں آئے ہیں، ہندوستاں کے تھے

چوبیس اپریل کو جون کی پاکستان روانگی کا وقت آگیا۔ ان کی حقیقی بہن نجفی اور بھانجیوں کی سسکیاں گریہ بننے لگیں۔ جون بہن کےگلے لگے تسلی دے رہے تھے۔رو مت جلد آؤں گا۔

پر جانے والے جلدی کب لوٹتے ہیں۔

وہ شخص کیا ہوا جو تیری داستاں کا تھا

Log in or register to post comments

More from Qatar Living

Qatar’s top beaches for water sports thrills

Qatar’s top beaches for water sports thrills

Let's dive into the best beaches in Qatar, where you can have a blast with water activities, sports and all around fun times.
Most Useful Apps In Qatar - Part Two

Most Useful Apps In Qatar - Part Two

This guide brings you the top apps that will simplify the use of government services in Qatar.
Most Useful Apps In Qatar - Part One

Most Useful Apps In Qatar - Part One

this guide presents the top must-have Qatar-based apps to help you navigate, dine, explore, access government services, and more in the country.
Winter is coming – Qatar’s seasonal adventures await!

Winter is coming – Qatar’s seasonal adventures await!

Qatar's winter months are brimming with unmissable experiences, from the AFC Asian Cup 2023 to the World Aquatics Championships Doha 2024 and a variety of outdoor adventures and cultural delights.
7 Days of Fun: One-Week Activity Plan for Kids

7 Days of Fun: One-Week Activity Plan for Kids

Stuck with a week-long holiday and bored kids? We've got a one week activity plan for fun, learning, and lasting memories.
Wallet-friendly Mango Sticky Rice restaurants that are delightful on a budget

Wallet-friendly Mango Sticky Rice restaurants that are delightful on a budget

Fasten your seatbelts and get ready for a sweet escape into the world of budget-friendly Mango Sticky Rice that's sure to satisfy both your cravings and your budget!
Places to enjoy Mango Sticky Rice in  high-end elegance

Places to enjoy Mango Sticky Rice in high-end elegance

Delve into a world of culinary luxury as we explore the upmarket hotels and fine dining restaurants serving exquisite Mango Sticky Rice.
Where to celebrate World Vegan Day in Qatar

Where to celebrate World Vegan Day in Qatar

Celebrate World Vegan Day with our list of vegan food outlets offering an array of delectable options, spanning from colorful salads to savory shawarma and indulgent desserts.