جارج برنارڈ شا
ایک ڈرامہ نگار کا ڈرامہ اسٹیج ہوا تو اس نے خاص طور پر جارج برنارڈ شا کو ڈرامہ دیکھنے کی دعوت دی- ڈرامے کے دوران سارا وقت برنارڈ شا سوئے رہے- جب ڈرامہ ختم ہوا تو ڈرامہ نگار نے شا سے خفگی سے کہا- "میں ڈرامے کے بارے میں آپ کی رائے جاننے کا متمنی تھا مگر آپ سارا وقت سوئے رہے-"
برنارڈ شا نے بڑے سکون سے جواب دیا "سونا بھی تو ایک طرح کی رائے ہی ہے
0 comments