نعت رسول مقبول

نعت رسول مقبول صلالہ و علیه و صلم
شاعر: اقبال عظیم
( اقبال عظیم نا بینا تھے )
=========
میں اندھیرے میں ہوں ، تنویر کہاں سے لاؤں
چشم بیدار کی تقدیر کہاں سے لاؤں
خواب میں روضۂ اقدس کا نظارا تو ہوا
لیکن اس خواب کی تعبیر کہاں سے لاؤں
کیسے سمجھاوں تمھیں کیا تھے خد و خال رسول
پیکر نور کی تصویر کہاں سے لاؤں
اسوۂ پاک محمد کا بیاں کیسے کروں
روح قران کی تفسیر کہاں سے لاؤں
توڑ لاؤں میں ستارے بھی فلک سے لیکن
لوح محفوظ کی تحریر کہاں سے لاؤں
بحرذخار کو کوزے میں سمیٹوں کیسے
اتنا جامع فن تحریر کہاں سے لاؤں
میں نہ سعدی ہوں ، نہ رومی ہوں ،نہ جامی ، نہ امیر
اپنے لہجے میں وہ تاثیرکہاں سے لاؤں
میری ہر نعت مرا خون جگر ہے لیکن
نعت حسان کی توقیر کہاں سے لاؤں
نعت میری ، مرے اشکوں کی زبانی سن لو
اس سے بہتر لب تقریر کہاں سے لاؤں
مرسلہ : احقر ، سعود صدیقی
0 comments