توحید عبادت کے بارے میں شرکیہ امور

توحید عبادت کے بارے میں شرکیہ امور
1۔ اللہ تعالی کے علاوہ کسی زندہ یا فوت شدہ'نبی'ولی'غوث'قطب یا ابدال کے سامنے بے حس و حرکت' با ادب ھاتھ باندھ کر کھڑے ھونا شرک ھے۔
2۔ اللہ تعالی کے علاوہ کسی زندہ یا فوت شدہ نبی' ولی' غوث قطب و ابدال وغیرہ کے سامنے رکوع کی طرح جھکنا یا سجدہ کرنا شرک ھے۔
3۔ کسی مزار پر ثواب کی نیت سے کم یا زیادہ وقت کے لئے قیام کرنا یا مجاور بن کر بیٹھنا یا طواف کرنا شرک ھے۔
4۔ اللہ تعالی کے علاوہ کسی زندہ یا فوت شدہ نبی' ولی غوث' قطب یا ابدال وغیرہ سے دعا مانگنا یا انہیں وسیلہ بنانا شرک ھے۔
5۔ مصیبت یا تکلیف میں اللہ تعالی کے علاوہ کسی زندہ یا فوت شدہ'نبی'ولی'غوث'قطب یا ابدال وغیرہ کو پکارنا یا فریاد کرنا یا ان سے پناہ طلب کرنا شرک ھے۔
6۔ للہ تعالی کے علاوہ کسی زندہ یا فوت شدہ نبی' ولی' غوث قطب و ابدال وغیرہ کے نام کا جانور ذبح کرنا یا انکے نام کی نذر نیاز دینا یا ان سے منت مانگنا یا چڑھاوا چڑھانا شرک ھے۔
7۔ دنیا و آخرت میں کامیابی کے حصول کے لئے اللہ تعالی کے مقابلے میں کسی غیر اللہ کی رضا حاصل شرک ھے۔
8۔ اللہ تعالی کے مقابلے میں کسی زندہ یا فوت شدہ نبی' ولی 'غوث قطب یا ابدال وغیرہ سے زیادہ محبت کرنا شرک ھے۔
9۔ اللہ تعالی کے بجاۓ کسی فوت شدہ نبی ولی غوث قطب یا ابدال وغیرہ پر توکل کرنا شرک ھے۔
10۔ اللہ تعالی کے مقرر کردہ حلال و حرام کے مقابلے میں کسی ولی غوث قطب یا ابدال یا مرشد' کسی مذہبی راہنما یا کسی سیاسی لیڈر کے متعین کردہ حلال و حرام پر عمل کرنا شرک ھے۔
( کتاب اتباع السنہ)