موبائيل فون اور ماسي برکتے
آپ نے ماسی برکتے کا نام تو سنا هو گا؟
خاله اخبار یا کچھ بھی کہـ لیں ، یه شخصیت ادھر کی خبر ادھر اور غیب چغلی کی شہکار چیز هوتی تھیں ـ
هر گاؤں اور محلے میں پائی جاتی تھیں ـ
لوگوں کو ان کے مخالفوں کے متعلق غصه دلا کر ان کے منه سے نکلی هوئی باتاں دوسروں کو سنا کر گاؤں کی ٩٠ فیصد لڑائیوں کی وجه هوتیں تھیں ـ
اج اکیسویں صدی میں ان ماسیوں کے مردانه ایڈیشن بھی بازار میں دستیاب هیں
اور جادو گروں نے ان کو ایسا منتر بتا دیا هے جس سے یه چغلی کو پیکٹ میں بند کر کے ساتھ لے کر مخالفوں کو سنا دیتے هیں ـ
یه جادو مغرب سے آیا هے اور اس کو موبائیل فون کہتے هیں
اس جادو سے اور بھی کتنے هی جنتر منتر هوتے هیں جیسا که محبوب قدموں میں ، روحانی وصل اور جسمانی وصل کے لیے مقامات کا تعین ـ
اور اس وصل کے دوران کی یادوں کو بھی منجمد کرکے ساتھ لے جاؤ اور اگر ماسی کے بیٹوں ميں سے هو تو بس پھر لڑائی مسٹ ہے
ایک مخصوص گھریلو پس منظر هوتا ہے جی ان لوگوں کا ، هر بندے کے بس کا کام نهیں ہے چغلی کو پیکٹ بنا کر ڈلیولری کرنا !!ـ