سنجیده پاگل
پاگل خانے کا ڈاکٹر نۓ داخل هونے والے مریضوں کا معائنه کررها تھا۔ ایک پاگل اسے سنجیده اور هوشمند نظر آیا۔ ڈاکٹر نے اس سے پوچھا که تمیں یهاں کیوں لایا گیا هے۔ تم تو اچھے خاصے هو۔ پاگل نے جواب دیا که جناب میں صحتمند هوں ٹھیک، دراصل هوا یه که میں نے ایک عورت سے شادی کرلی۔ جس کی ایک اٹھاره سال کی لڑکی تھی۔ وه بھی اپنی ماں کے ساتھ میرے گھر میں رهنے لگی۔ اتفاق سے وه لڑکی میرے باپ کو پسند آگئ۔ اور اس نے اس سے نکاح کر لیا۔ اس دن سے میری بیوی میرے باپ کی ساس بن گئ۔ کچھ عرصے بعد میری بیوی کی لڑکی جو میرے باپ کی بیوی تھی کے هاں اولاد هوئ۔ یه بچه رشته کے لحاظ سے میرا بھائ هوا۔ کیون که وه میرے باپ کا لڑکا تھا۔ مگر ادھر میری بیوی کا نواسه بھی هوا۔ گویا میں اپے بھائ کا نانا بن گیا۔ کچھ دنوں بعد میری بیوی کے هاں بھی بچه هوا۔ اس دن سے میرے باپ کی بیوی سوتیلے بھائ کی بهن هوگئ۔ مگر وه اس کی دادی بھی هوگئ کیونکه وه اس کے شوهر یعنی میرے باپ کا پوتا تھا۔ اسطرح میرا بچه اپنی دادی کا بھائ بن گیا۔
اب ذرا سوچۓ ڈاکٹر صاحب میری سوتیلی ماں یعنی میری بیوی کی لڑکی میرے باپ کی بھن بھی هوگئ۔ تو میرا بیٹا میرا ماموں بن گیا۔ اور میں اس کا بھانجا۔ جب که میں خود اس کا نانا بھی هوں۔ اور میرے باپ کا لڑکا جو میری بیوی کی لڑکی کا بیٹا هے وه میرا بھائ بھی اور نواسه بھی۔۔۔