میر عثمان علی خان آصف جاہ

میر عثمان علی خان آصف جاہ حیدرآباد کے آخری فرمانروا تھے۔ کلام میں سادگی تھی۔ جلیل مانکپوری کے شاگرد تھے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کا قیام ان کے کارناموں میں سے ہے پھر اس کے دارالترجمہ میں بے شمار کتب کے اردو تراجم ہوئے
بد قسمتی سے اردو والوں نے ان کتابوں کی قدر نہیں کی اور آج ان میں سے اکثر کتب نایاب ہیں۔ انجمن ترقی اردو کا قیام بھی ان کے دور حکومت میں ہوا اور بابائے اردو مولوی عبد الحق کی مشہور لغت بھی اسی زمانے کی یادگار ہے۔
میرعثمان علی کا ایک شعر ہے
ہزا ر بار تمھیں آزما کے دیکھ لیا
تمہارے وعدوں کا اب اعتبار مشکل ہے
0 comments