ظریفانہ کلام
By ayshaakbar •
اردو شاعری میں مرزا سودا سے لے کر اقبال تک بہت سے شعراء نے ظریفانہ کلام لکھا ہے. مرزا غالب نے ظرافت کو ایک نیا رنگ دیا. سودا اور انشاء کی شوخی اور ظرافت ہجو لکھنے میں چلی گئی. اکبر آلہ آبادی کے ہاں ظرافت، مزاح ، شوخی اور طنز بھرپور انداز میں ملتے ہیں. آیے یہاں کچھ ظریفانہ کلام پیش کرتے ہیں- اکبر کا یہ شعردیکھیۓ
رقیبوں نے رپٹ لکھوائی ہے جا جا کے تھانے میں
کہ اکبر نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں
غالب فرماتے ہیں
گرنی تھی ہم پہ برق تجلی نہ طور پر
دیتے ہیں بادہ ظرف قدح خوار دیکھ کر
0 comments