ادبی لطیفہ
علامہ اقبال سے کسی کے پوچھا عقل کی انتہا کیا ہے ۔ جواب ملا "حیرت" پھر پوچھا گیا کہ عشق کی انتہا کیا ہے۔ کہا عشق کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ سوال کرنے والے نے پوچھا کہ پھر آپ نے یہ کیسے لکھا:
ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
فرمایا اگلا مصرعہ بھی تو پڑھئے جس میں اپنی حماقت کا اعتراف کیا ہے
مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں
0 comments