محاورہ و مثل

قارئین کرام،
اردو زبان میں محاوروں کی کمی نہیں- محاورہ و مثل زبان کی خوبصورتی میں اضافہ ہے- چلیے یہ سلسلہ شروع کرتے ہیں،
فکر زاہد دیگر و سودائے عاشق دیگر است
فارسی مثل ہے کہ زاہد کی فکر اور ہے اور عاشق کی فکر کچھ اور- یعنی ہر شخص اپنی دھن میں ہے
نہ پائے رفتن نہ جائے ماندن - نہ جائے ماندن نہ پائے رفتن
مجبوری ظاہر کرنے کے لیے کہتے ہیں- یعنی کسی طرح بات نہیں بنتی
رس دیے مرے تو بس کیوں دیجیے
ہندی - جو کام نرمی سے ہو سکتا ہے اس میں سختی نہیں کرنی چاہیئے
0 comments