واضح هے
اب تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی سات سو اموات کی تصدیق هوئی هے
لیکن کوئی دس ہزار لوگوں کی تعداد هے جن کی زندگی کی بھی کوئی تصدیق نهیں هے
اس لیے ان کو گمشدھ کہ رهے هیں
کیونکه جاپانی لوگ غیر ذمه داری کی بات نهیں کرتے اس لیے
جو گم هے اس کو گم هی لکھیں گے جب تک که اس کی زندگی یا موت کی تصدیق نهیں هو سکتی هے
اس لیے خدشه ہے که اس تسونامی میں دس ہزار اموات بھی هو سکتی هیں ـ
ایک بات جس کو پاکستانی میڈیا لفظ سونامی لکھتا هے یه لفظ اصلی ميں تسونامی هے ـ ت کی اواز کم هو گی اور س پر پیش هو گی ـ
ابھی ابھی همکارے علاقے ميں چار رچر سکیل کا زلزله محسوس کیا گیا هے
جس سے تسونامی کا بھی خدشه هے
جاپان مين زلزله کوئی اتنا مسئله نهیں هے
آٹھ رچر سکیل کے زلزله سے هو سکتا هے که ایک بھی موت کا زخمی کی اطلاع ناں ملےـ
لیکن جی اس دفعه والا زلزله سمندر میں جوار بھاٹا( آتش فشاں) کے پھٹنے سے یا که برااعظموں کی پلیٹوں کی حرکت سے ایا هے
جس کی وجه سے بننے والی تسونامی سے بہت نقصان هوا هےـ
جاپان میں پوزیش یه هے که ٹرکوں کی ایسوسیشنز جو که هر کین کی اپنی اپنی جگه هیں ، انہوں نے تعاون کرنا هے اور خواراک کی ترسیل کو جاری رکھنا ہے
اس کے بعد هیں جی کنسٹریکشن کمپنیاں جو که هر گاؤں قصبے میں هیں
ان کے پاس مشینری هوتی ہے
کچھ پانی کے ٹینکر، ڈمپ ٹرک ، شاول مشینیں ،
اور کام کرنے والے ٹرینڈ بندے ـ
یه سارا نظام متاثرھ لوگوں کی مدد کے لیے حرکت میں آجاتا هے
ذہن میں رہے که یه سارا معاشرھ لکھا هوا پڑھ سکتا هے
اس لیے ایک هدایت جب جاری هو گی تو سارے لوگ اس کو سمجھ لیں گے
یه نهیں که منه زبانی بات شروع هوئی اور مسٹر زرداری لے کر ملک ملك تک پہنچتے پہنچتے کچھ سے کچھ هو گئی اور ٹی کے اینکر( یه اینکر کیا کنڈے والا هے جو اس پر چیز پر چڑھ جاتا هے کپڑے پھاڑ کر هی اترتا هے)پھر اس پر اینکری کرتے هیں که عقل کے طوفانوں پر جھاگ اڑ رهی هوتی هے ـ
اور معاشرھ ؟
کنفیوژن کا شکار!!!!ـ
چیبا کین میں ایک تیل کے ڈپو پر آگ لگ گئی تھی جس سے ایک بہت بڑا زخیرھ جل کر تباھ هو گیا هے اس لیے ملکی ضرورت کا پٹرولیم ایک بڑی مقدار میں ضائع هو گیا ہو اس لیے
اب ساری قوم کو بتایا جارها هے که تیل صرف ان علاقوں ميں دستیاب هو گا جن میں مصیبت ائی هے
باقی کے لوگ صبر کریں
مصیبت میں مبتلا لوگوں کو ایک اور کرب میں مبتلا کرنے کی بنائے باقی لوگخود کو سنبھالیں ـ
ایٹمی پلانٹ کے قریب کے لوگوں کو علاقے سے نکلنے کے لیے کها گیا هے لیکن هدایت جاری کی گئی هے که
اپنی کاروں میں نہیں نکلیں
حالانکه سب لوگوں کے پاس کاریں هوتی هیں
لیکن اس طرح سڑکیں جو که پہلے هی ٹوٹ چکی هیں ان پر ٹریفک جام سے بجائے سہولت کے مصبت هو جائے گي
اس لیے حکومت بسوں کا انتطام کرے گی
جی هاں کرے گی ، کے لفظ بول کر بسیں پہنچا دی گئیں هیں
کهاں ؟؟
وهاں جهاں جهاں لوگوں کے لیے شیلٹر مقامات کا تعین کر کے رکھا گیا هے
اور لوگ انهی مقامات پر هیں
کچھ پٹرول پمپوں والوں نے کچھ پڑول رکھا هوا ہے که صرف ایمبولینس اور ہنگامی کام کرنے والی گڑیوں کو هی دں گے
تازه ترین اطلاعات کے مطابق
زلزلے کی طاقت نو اعشاریه صفر رچر سکیل تھی
اور چند سیکنڈ کے فرق سے تین مختلف مقامات اس کا مرکز تھے جوکه جاپان کے مشرقی سمندر میں تھے
اس ساري صورت حال ميں حكومت جاپان كا كردار تو واضح هے ليكن هم اج تك اپنے وطن ميں واضح نهي كر پائے