حضرت ادریس علیہہ السلام

اقوال حکمت
~~~~~~~~~~
حضرت ادریس علیہہ السلام کا ذکر قرآن حکیم میں دو مقام پر آیا ھے۔
ایک سورہ مریم اور دوسرا سورہ انبیا- میں
حضرت ادریس علیہہ السلام کے آداب و اخلاق کے جملے مشہور ھیں ۔ جو مختلف زبانوں میں ضرب المثّل کی طرح مشہور ھیں، ان میں کچھ درج کئے ھیں ۔
اللہ کی بیکراں نعمتوں کا شکر انسانی طاقتوں سے باھر ھے۔
صرف خالق کائنات کی ھی عبادت کرنا۔
عدل و انصاف کو ھر معاملہ میں پیش نظر رکھنا۔
دنیا سے بے التفاتی رکھنا ۔
مقررہ طریقہ پر ھی عبادت الہی بجا لانا ۔
ایام بیض (ھر ماہ قمری کی 13۔ 14۔ 15 ) کی تاریخ کا روزہ رکھنا۔
جہاد کا فریضہ جاری رکھنا۔
زکاۃ ادا کرنا۔
طہارت و نظافت سے ھمیشہ متصف رھنا۔
ھر نشہ آور چیز سے پرھیز کرنا۔ نذر و قربانی میں اللہ کے نام پر جانوروں کی قربانی کرنا۔
پھلوں اور پھولوں میں ھر موسم کی پہلی چیز صدقہ کرنا۔
حکمت روح کی زندگی ھے۔
دنیا کی بھلائی حسرت ھے اور برائی ندامت ھے۔
اپنے بادشاھوں کی اطاعت کرو اور اپنے بڑوں کے سامنے پست رھو۔
جو ضروریات زندگی سے زیادہ طالب ھوا وہ کبھی قانع نہ ھوا۔
حضرت ادریس علیہہ السلام کی عمر شریف 82 سال تھی۔ انکی انگوٹھی پر یہ عبارت کنندہ تھی۔
الصبر مع الایمان باللہ یورّث الظفر۔
ایمان باللہ کے ساتھ صبر اختیر کرنا کامیابی کا ذریعہ ھے۔